ابنا: شام کی فوج نےسعودی عرب کے انٹیلیجنس کے2 آفیسروں کو شام کے مشرقی صوبےالرقہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی عرب کے انٹیلیجنس کے مذکورہ 2 آفیسرسعودی شہزادے اور اس ملک کے انٹیلی جنس کے سربراہ بندر بن سلطان کے کہنے پر شام میں سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ مارچ 2011 میں شام کا بحران شروع ہونے کے ساتھ ہی سعودی عرب اورقطرنے بعض عرب اور مغربی ملکوں کے تعاون سے شام کے حالات کو خراب کرنے، اس ملک کے عوام کا قتل عام کرنے اور حکومت کی سرنگونی کیلئے دہشتگردوں کی مالی مدد کی اور انھیں ہر قسم کے جدید ہتھیار فراہم کئے اوریہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔......./169
15 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 463704
شام کی فوج نےسعودی عرب کے 2 انٹیلیجنس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔